تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پلگمیا کا ایف پی سی سی آئی اشتہار سے لاتعلقی کا اظہار، بغیر اجازت و رضامندی نام استعمال کرناقابل مذمت ہے، چیئرمین دانش خان

پلگمیا کا ایف پی سی سی آئی اشتہار سے لاتعلقی کا اظہار، بغیر اجازت و رضامندی نام استعمال کرناقابل مذمت ہے، چیئرمین دانش خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پلگمیا) کے چیئرمین دانش خان نے ایف پی سی سی آئی کے اشتہار سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کے گزشتہ روز اخبارات میں شائع کردہ اشتہار میں پلگمیا کی اجازت اور رضا مندی کے بغیر نام استعمال کیا جس کی تردید کرتے ہیں۔ پلگمیا کا اشتہار سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی مؤقف ہے۔ چیئرمین پلگمیا نے کہا کہ ہم اپنا مؤقف دینے میں آزاد ہیں اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم کے بغیر اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرسکتے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے پلگمیا سے بغیر مشاورت اور بغیر اجازت نام استعمال کرکے لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کی دل آزاری کرتے ہوئے غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کاروباری طبقہ کی ایپکس باڈی ہے اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ایسے معتبر ادارے کو زیب نہیں دیتے۔ اس طرح کے اقدامات سے ادارے کا وقار مجروح ہوا ہے۔ دانش خان کا کہنا تھا کہ پلگمیا اشتہار کا حصہ نہیں اور اس میں پیش کیا جانے والا مؤقف ایف پی سی سی آئی کا اپنا ذاتی ہے جس سے ہماری ایسوسی ایشن کا قطعاً کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ اخبارات میں شائع اشتہار پر پلگمیا سے معافی مانگیں اور آئندہ ایسے اقدامات سے پرہیز کریں بصورت دیگر پلگمیا قانونی کارروائی کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے