تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کی سب سے مقبول حب ریلی کا انعقاد 13 اور 14 مارچ کو بلوچستان میں ہوگا۔ شجاعت شیروانی

پاکستان کی سب سے مقبول حب ریلی کا انعقاد 13 اور 14 مارچ کو بلوچستان میں ہوگا۔ شجاعت شیروانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین ) پاکستان میں موٹر اسپورٹس کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ میں ٹویوٹا ہائی ویز کے چیف ایگزیکٹو شجاعت شیروانی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ٹویوٹا ہائی وے حب ریلی کی بنیاد ڈال کر پاکستان میں موٹر اسپورٹس کو ایک نئی زندگی دی یہی وجہ ہے کے اب پاکستان میں موٹر اسپورٹس کے ایک درجن سے زائد ایونٹ مختلف شہروں میں ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، ملک کے صحراؤں میں ریلی ہو یا بلند پہاڑوں پر ٹیوٹا ہائی ویز اور شجاعت شیروانی ہر ریلی میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے ٹویوٹا ہائی ویز کے چیف ایگزیکٹو شجاعت شیروانی کو پاکستان میں موٹر ااسپورٹس کا بانی قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ حب ریلی کی بدولت موٹر اسپورٹس پاکستان میں پروان چڑھ رہا ہے، پاکستان کی سب سے مقبول حب ریلی کراس کا انعقاد باقاعدگی سے ہر سال کیا جاتا ہے اس سال بھی حب ریلی کا آٹھواں ایڈیشن 13 اور 14 مارچ 2021 کو ہوگا لیکن اس بار اب بلوچستان کے صحرا کے ساتھ ساتھ گڈانی کے ساحل پر ہوگی جس کے لیے پچاس کلومیٹر کا نیا ٹریک بنایا گیا ہے ٹریک پر ساحلی پٹی کے علاوہ پہاڑ کا کچھ حصہ اور صحرا کا کچھ حصہ اور کچھ میدانی حصہ بھی شامل ہے اس طرح یہ نیا ٹریک تھری ان ون ہوگا آٹھویں حب ریلی میں ملک کے صفحہ اول کے ڈرائیور ایکشن میں نظر آئیں گے لیجنڈری ڈرائیور نادر مگسی، رونی پٹیل، آصف امام، اسد کھوڑو، عامر مگسی، زین علی، صاحبزادہ سلطان محمد علی، ندیم خان، شیراز قریشی کے علاوہ خواتین میں تشنا پٹیل، پلوشہ سلطان، ندا واسطی اور سلمہ خان سمیت نامور ڈرائیور ٹریک پر ایکشن میں ہونگے، اس بار حب ریلی میں موٹر بائیکز کے درمیان مقابلہ 13 مارچ کو ہوگا اسی روز کار ڈرائیور ریلی کریں گے حب ریلی میں شریک ڈرائیور کی گاڑی رول بار کا ہونا لازمی ہے اس کے علاوہ ہیلمٹ سیٹ بیلٹ فائر ایگز یکٹر اور فرسٹ ایڈ کٹ کو بھی دوران ریس لازمی قرار دیا گیا ہے، ان تمام احتیاطی تدابیر کے بغیر کوئی گاڑی ٹریک پر نہیں اتاری جائے گی، کورونا کی وبا کے پیش نظر ڈرائیوراور ریلی میں شریک افراد ماسک کا لازمی استعمال کریں گے جب کہ حب ریلی کی انعامی رقم 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے