تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جیولرز کو پریشان کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے۔ صدر صرافہ کراچی ہارون چاند

جیولرز کو پریشان کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے۔ صدر صرافہ کراچی ہارون چاند

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) جیولرز کو پریشان کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے صدر صرافہ کراچی ہارون چاند، ٹنڈو آدم صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر احمد شیخ کی دعوت پر آل سندھ اور کراچی صرافہ کے صدر ہارون چاند، فضل الرحمن، آل سندھ صرافہ جنرل سیکٹرری امین پٹیل، انفارمیشن سیکٹرری صرافہ عمران غلام نادی، آل کمیٹی کنوینر جنید سامی والا، ڈپٹی کنوینر کراچی، حیدرآباد، آل سندھ صرافہ جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر عہددارن کے ہمراہ ٹنڈو آدم پہنچے جہاں پر ان کا صرافہ ٹنڈو آدم کے صدر احمد شیخ، سینئر نائب صدر شاہد معین انصاری، نائب صدر دھن راج مل، جنرل سیکٹریری تھاور داس، جوائنٹ سیکٹریری عرفان علی میمن، راشد شیخ، پریس سیکٹریری رئیس احمد، عارف احمد، جنید انصاری اور دیگر نے ان کو ہار پہنائے ان کا ڈھول باجوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جہاں سے وہ جنرل سیکٹریری صرافہ تھاور داس کی دوکان پر پہنچے اور ربن کاٹ کر افتتاح کیا وہاں سے صرافہ یونین کے آفیس قلندریہ گولڈ ٹیسٹ لیبارٹری پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں آل سندھ کراچی صرافہ کے صدر ہارون چاند، جنرل سیکٹریری آل سندھ صرافہ فضل الرحمن امین پٹیل و دیگر عہدداروں نے بھی خطاب کیا صرافہ اینڈ جیولرز ٹنڈو آدم کے عہدے داروں نے آنے والے مہمانوں کو سندھ کی روایت اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے