Home / اہم خبریں / مصدقہ خبریں آرہی ہیں کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے سامان باندھنا شروع کردیا ہے۔ یاسر عدیل شیخ صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ

مصدقہ خبریں آرہی ہیں کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے سامان باندھنا شروع کردیا ہے۔ یاسر عدیل شیخ صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ

کراچی (پریس ریلیز) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے سینیٹ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو سلیکٹڈ حکمرانوں کے لئے جمہوری قوتوں کا بھرپور جواب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں کامیابی کسی جماعت کی کامیابی نہیں عوام کی کامیابی ہے جمہوریت کی کامیابی ہے، پی ڈی ایم پر تنقید کرنے والوں کو سینیٹ انتخابات میں بھرپور جواب دے دیا گیا ہے کہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں نے مل کر آٹا، چینی، پٹرول اور ادویات چوروں سے قوم کو نجات دلانی ہے، پی ڈی ایم کو مفاد پرستوں کا ٹولہ کہنے والوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ ہم آئندہ بھی ساتھ چل کر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے، آئین کی بالادستی کے لئے، جمہوریت کے لئے عوام کی بھلائی کے لئے ملک کی بھلائی کے لئے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں آئندہ بھی ایک ساتھ رہیں گی، آٹھ روپے یونٹ بجلی کا بل جلانے والوں نے بجلی کی قیمت اٹھائیس روپے فی یونٹ بڑھا کر بھی صبر نہیں کیا پٹرول کی قیمت میاں نواز شریف کی حکومت میں 65 روپے فی لیٹر تھی جو سلیکٹڈ حکمرانوں نے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ 125 روپے تک پہنچا دی ہے، مہینے میں دو دو مرتبہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے والوں کو مزید حکومت میں رہنے کا وقت نہیں ملنا چاہئیے، یاسر عدیل شیخ کہا کہ جمہوریت کی کامیابیوں کا آغاز ہوچکا ہے ہم سب کو اسی اتحاد اور باہمی تعاون سے سلیکٹڈ حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کرنا ہے، مصدقہ خبریں آرہی ہیں کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے سامان باندھنا شروع کردیا ہے، مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی خصوٰ ہدایت پر سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی کامیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے دفتر میں جشن منانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں مٹھائی کی تقسیم کے بعد زبردست آتش بازی سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا جشن منایا گیا، پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کراچی کی طرف سے سینیٹ میں کامیابی پر جش کی تقریب میں پیپلز پارٹی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے علاوہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدے داروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں عاقب خان تنولی، نوید بشیر، معاویہ یاسین، سید ابراہیم شاہ، نعمان بھٹی، صابر زمان، وسیم گجر، عظیم جاپانی، اسامہ تنولی، عبد الواحد خان، خرم خان، شاہد خان، حسین غوری، محسن شاہ، حمزہ علی اور پیپلز پارٹی یونین کونسل37 ضلع کورنگی کے کارکنوں اور ذمہ داران شامل تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے