Home / اہم خبریں / آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ 2021 کا فائنل پنجاب یونیورسٹی نے جیت لیا

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ 2021 کا فائنل پنجاب یونیورسٹی نے جیت لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ہائر ایجوکیشن اور این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام این ای ڈی یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جانے والی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی 12 یونیورسٹیز نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں یونیورسٹی آف پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن کو صفر کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں یونیورسٹی آف لاہور نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی بی اے) کو باآسانی صفر کے مقابلے میں 9 گول سے ہرا دیا، فائنل کے موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر سروش حشمت لودھی نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سندھ اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجاس) کے سیکرٹری جنرل اصغر عظیم، انفارمیشن سیکرٹری مقصود احمد، سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری جنرل کاشف احمد فاروقی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت، سینئر نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، رجسٹرار سید غضنفر حسین، سید وصی الدین ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم اسپورٹس منیجر ڈاکٹر طارق علی گجر، کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر باسط انصاری بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے