کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر فینسنگ چمپئن شپ کا انعقاد ہوا ایونٹ میں مختلف کلبز کے مرد و خواتین فینسرز نے شرکت کی۔ سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی کے ایچ اے ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت جبکہ خاص مہمانوں میں عتیق شمسی، اصغر بلوچ، مسز نوشاد، خالد رحمانی، نوشاد خان اور محمد تقی سیکرٹری سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن تھے۔ مہمانوں نے فینسرز کے زوق و شوق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین گراس روٹ لیول پر اس کھیل کے فروغ میں محنت کر رہے ہیں، خوشی ہوئی کہ ایونٹ منظم انداز میں منعقد ہوا۔ سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی نے کہا کہ فینسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہم ایونٹس کا متواتر انعقاد کر رہے ہیں۔ جلد ہی سندھ لیول کا ایونٹ انٹر ڈویژن بھی کروائیں گے۔ اس موقع پرکھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ کے پہلے سیشن میں نوعمر فینسرز نے اپنی مہارت دکھائی جبکہ دوسرے سیشن میں سینئرز اور پروفیشنلز نے فینسنگ کے جوہر دکھائے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں یسرا خان، اریب حسن، طوبیٰ، سوہا سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں صبا، ماحد عثمانی جبکہ برونز میڈلز حاصل کرنے والوں میں علیشاہ، مجتبیٰ، الیکس، حننہ اور میرپورخاص سے آئی فینسر آینہ شامل تھی۔ آخر میں انٹرنیشنل فینسرز عائشہ آس محمد اور مصطفی نے فینسنگ کے جوہر دکھائے چیمپئن شپ میں شہر قائد کے 70 سے زائد فینسرز نے شرکت کی۔