ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے صوبائی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نو منتخب عہدیداروں کا مرکزی صدر دلدار حسین بلوچ اور چیئرمین آصف شاہین کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ کے صوبائی عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت اللہ نواز ساگر منعقد ہوا جس میں پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں صوبائی چیف آرگنائزر کے پی کے قدرت اللہ عمران راجپوت، صوبائی جنرل سیکرٹری امیر نقوی، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اکرام شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی اور مرکزی صدر دلدار حسین بلوچ اور چیئرمین آصف شاہین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذکورہ قائدین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے صوبائی عہدوں پر نامزد کیا ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ادارے کی ترقی کیلئے تگ و دو کرتے رہیں گے اور فیڈریشن کی صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر تنظیم سازی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے اور بااعتماد اور ادارہ کا نام روشن کرنیوالے صحافیوں کو شامل کرینگے۔ صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرینگے تاکہ ادارے کی ساکھ مضبوط اور نام روشن ہو۔