تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران کیخلاف کرپشن کیسز میں تحقیقات چل رہی ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

سندھ میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران کیخلاف کرپشن کیسز میں تحقیقات چل رہی ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیاان ہمراہ پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی ، ارسلان تاج، عدیل احمد ڈاکٹر سنجے گنگوانی موجود تھے اس موقع پر پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں پینشن فنڈز میں کرپشن کا معاملہ سرگرم ہے اس میں کچھ مزید انکاشفات بھی سامنے آئے ہیں پینشن کی رقم کے حوالے سے 9 جعلی اکاؤنٹس منظر عام پر آئے 2012 سے 2017 تک ان اکاؤنٹس میں 140 ملین یعنی 14 کروڑ روپے ان جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے ہیں اور بعد میں یہ رقم اکاؤنٹس افسر نوید بجاری کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی نوید بجاری فارمر ڈسٹرکٹ آکاؤنٹس افسر ہیں حیدرآباد میں یہ 14 کروڑ ان کے عزیزوں اور فیملی میں منتقل کیے گئے اسی طرح 30 ملین یعنی 3 کروڑ ندیم بجاری کے اکاؤنٹ سے دبئی منتقل کیے گئے ندیم بجاری محکمہ جنگلات کے افسر ہیں اور اس پورے کیس کے مرکزی شخص سلیم بجاری جو کہ ندیم بجاری کے رشتے دار ہیں انہوں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وہ کسی کے جواب دہ نہیں ہیں مگر وہ تمام ایم پی ایز اور سندھ کے عوام کے جواب دہ ہیں یہ نئے جعلی اکاؤنٹس وہی 154 جعلی اکاؤنٹس سے منسلک ہیں وزراء سے اسمبلی میں سوال کیا جائے تو کہتے ہیں یہ اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی بتائی جارہی ہے اور دوسری جانب پلی بارگین لینے والے افسران کی بات کریں تو یہ پی پی کہ فرنٹ مین ہیں سندھ حکومت میں 4270 افسران ایسے ہیں جن کیخلاف مختلف کرپشن کیسز میں انکوائری چل رہی ہے ان افسران کا تعلق محکمہ فوڈ، اریگیشن ،لائو اسٹاک، پبلک ورکس ،ریونیو اور انفارمیشن شامل ہیں،محکمہ اریگیشن کے 19 کریڈ کے افسر چیف انجنئیر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر وہ بھی شامل ہیں ہم تمام ایم پی ایز سندھ حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ ان تمام افسران کے خلاف کیا کاروائی عمل می لائی گئی یہ افسران ابھی تک اپنے عہدوں سے برطرف کیوں نہیں ہوئے؟ہم اس کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروائیں گے ، بلال غفار نے مزید کہا کہ آج 2 فروری ہے اپوزیشن کی 31 جنوری کی ڈیڈلائن بھی ختم ہوچکی ہے آج ہم پی ڈی ایم کے لیےپڑھ لیں انالله وانا راجعون پی ڈی ایم کا غبارہ پھٹ چکا ہے اور اب پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتی ہےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کے لیے حکومت کی جانب سے شو آف ہینڈ بل لایا جارہا ہےپی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے 40 ہزار اورسیز کا ڈیٹا جمع کروادیا ہے اب باری ہے پیپلرزپارٹی ،ن لیگ اور جے یو آئی کی وہ اپنی فنڈنگ کا جواب جمع کروائیں۔ رکن سندھ اسمبلی ورترجمان پی ٹی آئی کرچی جمال صدیقی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں بھی سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں چائنہ پاکستان کی مدد کرتا ہے اس پر بھی سندھ حکومت سیاست کرے تو افسوس کی بات ہے آدھی دنیا کی حالت یہ ہے کے وہ ویکسین خرید ہی نہیں سکتی سندھ حکومت کے تنخواہ دار ترجمان ہیں ہم نے زیادہ تنخواہ پر رکھ لیا تو ہمارے لئیے بولیں گے وزیر ڈس انفارمیشن ناصر شاہ کو بھی کچھ نہیں معلوم ناصر شاہ تھوڑا انتضار کرلیں براڈ شیٹ کا اس زبان میں ترجمہ کروا رہے ہیں جو آپ کو سمجھ آتی ہے اپوزیشن جتنا مرضی عمران خان کے لئیے بغض رکھ لیں انہوں نے کسی کو بھی نہیں چھوڑنا اپنے اپنے کئیے کی سزا بھگتنے کے لئیے آپ تیار رہیں ایسے لوگوں کا واحد علاج نیب کا ادارہ ہے، رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے عزیر بلوچ 8 کیسز سے بری ہوچکا ہے اسکے اسباب کیا بنے ؟ سندھ حکومت کی عزیر بلوچ سے دیریہ تعلق رہا ہے اسکو پیس ایوارڈ دیا جا چکا ہے جس تیزی سے یہ مقدمات سے بری ہو رہے ہیں لگتا ہے پیپلز پارٹی ان کو سینیٹر نہ بنا دے استغاثہ کی جانب سے کوئی ٹھوس بات نہیں کی جا رہی گواہ کو ڈرا دھمکا کر سائیڈ میں کر دیا جائے تو کیس کیسے چلے گا عزیر بلوچ پر سنگین جرائم کا الزام ہےاسٹریٹ کرائم یہاں عام ہوچکا ہے جرائم کہ وارداتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں تمام نا اہل ادارے وزیر اعلی کے پاس ہیں فنانس کا محکمہ بھی وزیر اعلی کے پاس ہیں ہر ادارے کرپٹ ترین ہیں پری پلان طریقے سے عزیر بلوچ کو ایگزٹ دیا جا رہا ہے اس نے کراچی کا امن تباہ کیا اس کی پشت پناہی پیپلز پارٹی کرتی رہی ہے عزیر بلوچ کو رہا کرانے کے پیچھے زرداری سسٹم ہے کیوں سندھ حکومت ریویو پٹیشن نہیں ڈال رہی عزیر بلوچ پر لب کشائی انکی جانب سے نہیں کی گئی عزیر بلوچ ایسا شخص ہے اگر اسکو بری کردیا گیا تو کراچی والوں کی خود اعتمادی ختم ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ رینجرز،پولیس والوں کو شہید کرنے والا بری ہوجاتا ہے تو یہ بہت بڑا سوال ہے ہماری درخواست ریاستی اداروں سے چیف جسٹس سے عزیر بلوچ کیس پر نظر ثانی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ 31 جنوری گزر گئی ،تو سندھ حکومت بھی ویڈنگ وکیشن پر ہوگی شاید آج یہ استعفے دے دیں ہم ویلکم کرتے،گاڑی میں ہار بھی موجود ہے اپنی جیب سے فئیرویل دیں گے مرتضی وہاب ایوان کے رکن نہیں لیکن ان کو بھی فیر وئیل دیں گے بلاول صاحب چھٹیاں ختم ہو گئیں اس سے پہلے آپ کی چھٹی ہو آپ استعفی دے دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے