تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سرکاری ملازمین کا گجرات کچہری چوک کے سامنے بھر پور احتجاج ایلیمنٹری کالج سے ریلی نکالی گئی

سرکاری ملازمین کا گجرات کچہری چوک کے سامنے بھر پور احتجاج ایلیمنٹری کالج سے ریلی نکالی گئی

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) پنجاب بھر کی طرح گجرات میں بھی گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سینکڑوں سرکاری ملازمین نے ایلیمنٹری کالج سے گجرات کچہری چوک تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ ریلی کی قیادت اے جی ای جی اے کے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد سرفراز نے کی۔ ریلی میں پنجاب ٹیچرز یونین، ایپکا گجرات، پی ای اے گجرات، کلاس فور ایسوسی ایشن، انجمن اساتذہ، نرسز ایسوسی ایشن، اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔ چوہدری محمد سرفراز مرکزی صدر پی ٹی یو پنجاب، ضلعی صدر چوہدری ساجد ندیم نت، ڈویژنل صدر آصف گوندل، باؤ محمد یٰسین صدر ایپکا گجرات و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ملازمین کش پالیسیاں ترک کرے اگر ملازمین کا معاشی استحصال بند نہ ہوا، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 2 سو فیصد اضافہ اور پے سکیل ریوائز نہ کئے گئے، ہاؤس رینٹ، میڈیکل، اور کنوینس الاؤنس سو فیصد اضافہ نہ کیا گیا، کنٹریکٹ ملازمین و اساتذہ کو غیر مشروط مستقل نہ کیا اور ان کو تاریخ تقرری سے پے و سروس پروٹیکشن نہ دی گئی اور اگر ملازمین کی پینشن، گریجویٹی اور سالانہ ترقی کو بند کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے تو سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا پیہہ جام کر دیں گے اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل کسی صورت تاریک نہیں ہونے دیں گے ملک بھر کی طرح پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں آج پنجاب بھر میں ہونے والے احتجاج نے ثابت کر دیا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آئندہ احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلایا جارہا ہے 9 ستمبر کو گوجرانوالہ، 17 ستمبر کو فیصل آباد میں احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اکتوبر میں وزیر اعلی ہاؤس لاہور اور وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع پاکستان فیسٹیول ہاکی میچ میں کراچی اورنج نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کو شکست دے دی
https://www.nopnewstv.com/karachi-orange-after-a/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے