تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم دفاع پاکستان فیسٹیول ہاکی میچ میں کراچی اورنج نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کو شکست دے دی

یوم دفاع پاکستان فیسٹیول ہاکی میچ میں کراچی اورنج نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کو شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم دفاع پاکستان فیسٹیول ہاکی میچ میں چیف منسٹر الیون، کراچی اورنج اور انڈر 15 الیون نے اپنے میچز جیت لئے، صوبائی وزیر شہلا رضا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، سجاس الیون کے کھیل پر شہلا رضا، اولمپیئنز سمیع اللہ، حنیف خان، افتخار سید، ایم این اے اقبال محمد علی، ریٹائر ایڈمرل عارف اللہ حسینی اور اینکرپرسن مرزا اقبال بیگ نے دلچسپ تبصرے کئے، تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس میں برقی قمقموں کی روشنی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فیسٹول ہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا، پہلے میچ میں انڈر 15 الیون نے ویمنز الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، دوسرا میچ چیف منسٹر الیون اور کے ایچ اے الیون کے درمیان کھیلا گیا، چیف منسٹر الیون کی فارورڈ لائن نے کے ایچ اے کے دفاع کو توڑتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی، اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اور کراچی اورنج کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، کراچی اورنج کے تجربہ کار ٹیم کے خلاف اسپورٹس جرنلسٹس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ایک موقع پر سجاس کی دفاعی لائن کے سامنے کراچی اورنج کے فارورڈ بے بس نظر آئے تاہم میچ کے آخری لمحات میں تجربہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی اورنج نے گیند کو جال میں پھینک کر ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی، اسپورٹس جرنلسٹس کے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران صحافی اکثر دباؤ میں رہتے ہیں، ہاکی کے میدان میں صحافیوں کا اترنا ہی بڑی کامیابی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحافیوں کی قومی کھیل پر تنقید کو مثبت لینا چاہئے، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف ریٹائرڈ ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا، اسپورٹس جرنلسٹس کو معلوم ہوگیا کہ ہاکی کھیلنا آسان نہیں، فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا صحافیوں کا جوش اور جذبہ قابل دید ہے، موٹے پیٹ اور زائد العمر کے باوجود یقین نہیں آرہا کہ میدان میں کھیلنے والے صحافی ہیں، اولمپیئن حنیف خان نے کہا کہ صحافی بہت بولتے ہیں آج ہم بولیں گے یہ سنیں گے، اولمپیئن افتخار سید نے کہا کہ اپنی فٹنس کے لئے صحافیوں کو مستقل بنیاد پر ہاکی کھیلنی چاہیے، ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ چشمہ لگائے ایک صحافی کو کھیلتے دیکھا تو خود جاکر تصدیق کی کہ واقعی یہ صحافی ہے، اسپورٹس جرنلسٹس کا ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ہے ان کی تنقید کے کئی پہلو ہوتے ہیں جنھیں مثبت لینے کی ضرورت ہے، اینکر پرسن مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ صحافیوں کا ایک جگہ یکجا ہونا اور ہاکی کھیلنا خوش آئند ہے، جس کا سہرا سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم اور کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین کے سر جاتا ہے، 50 سے 60 سال کی عمر کے باوجود صحافیوں کی فٹنس قابل دید ہے تاہم یہ کتنے فٹ ہیں اس کا تو انہیں دوسرے دن پتہ چلے گا جب ان کا پوارا جسم انہیں ہاکی کھیلنے کی سزا دے گا، کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے سجاس اور کراچی اورنج کے درمیان ہاکی سیریز کرانے کا اعلان کیا جبکہ سجاس کے صدر آصف خان نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ ہم کھیل رہے ہیں، میچ کے اختتام پر شہلا رضا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، چیف منسٹر الیون کے کپتان فیصل رضا نے مہمان خصوصی شہلا رضا نے وننگ ٹرافی وصول کی جبکہ صوبائی وزیر نے افواج پاکستان کی دفاع پاکستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اور ضیاءالدین اسپتال ناظم آباد کے سامنے کے ایچ اے کے ویران میدان کو ایک خوبصورت اسٹیڈیم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا، یوم دفاع کے موقع پر کے ایچ اے ویمنز ونگ کی پیٹرنز ڈاکٹر اسماء علی شاہ، ناہید باجی، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر ماجد، خازن کے ایچ اے ابوزر غفار، جاوید اقبال، پی پی پی کے رہنما سہیل عابدی، پی آئی ایچ کے سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال، ایس پی پولیس اعجاز خان سمیت کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں: کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ
https://www.nopnewstv.com/news-63527/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے