کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلوچستان اسپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے نائب صدر روزنامہ مشرق، سینئر صحافی و سپورٹس رپورٹر اعجاز احمد بھٹی انتقال کر گئے۔ وہ روزنامہ مشرق کےموڈیم آپریٹر محمد اسامہ، محمد حمزہ اور حماد کے والد تھے۔ اعجاز بھٹی گزشتہ کئی عرصے سے صحافت سے وابستہ تھے انہوں نے پرنٹ کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا میں بھی خدمات سرانجام دیں گزشتہ سال ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ پرانا ریسٹ ہاؤس کالونی نزد ریلوے سٹیشن میں جاری ہے۔ دریں اثناء بلوچستان اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے اعجاز احمد بھٹی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: شرح سود میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سینئر سیاستدان و معروف تاجر رہنماء زاہد اعوان
https://www.nopnewstv.com/a-reduction-in-interest-rates/