ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا ہے کہ کچھ افراد کو سنا مکی کے پتے الٹا زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں، لوگوں سے گزارش ہے کہ ایسے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ رویوں نے بتانا ہے کہ کیسز کی دوسری پیک آئے گی یا نہیں، کچھ افراد کو سنا مکی الٹا زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہ ایسے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔ اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وائرس پر کوئی اینٹی بائیوٹک ایسے اثر نہیں کرتی، اگر ڈاکٹر تجویز کرے گا تو ہی آپ نے کھانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاﺅن یا لاک ڈاﺅن کی بحث میں نہیں پڑنا چاہیے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ولید رضا شہیدی
https://www.nopnewstv.com/he-demanded-the-government/