راجن پور (رپورٹ: انعام باری) کورونا وائرس کے خدشات و خطرات سے قوم کے مسیحا ڈاکٹرز اپنی جانوں کو خطروں کے حوالے کرکے برسر پیکار ہیں کورونا سے ڈرنا نہیں ہے بلکہ اس سے لڑ کر شکست دینی ہے جام پور کے رہائشی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر شاویز عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی، ڈاکٹر فیصل شہزاد کھرل و ڈاکٹر سجاد اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی پوری فیملی کو گھر میں قرنطینہ کرکے تمام کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لے لئے گئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، باہر نہ نکلنے کی اور سماجی فاصلے برقراررکھنے کی ہدایات تاکہ مزید پھیلاؤ نہ ہوسکے۔ ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور ڈاکٹر احمد ندیم خان احمدانی، ڈاکٹر فیصل شہزاد کھرل اور ڈاکٹر سجاد نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں جام پور کے رہائشی ڈاکٹر شاویز عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا اور اس سے پہلے مذکورہ ڈاکٹر شاویز عبداللہ 3 دن اپنے آبائی گھر جام پور میں رہائش پذیر رہے تھے تاہم خدشات کے پیشِ نظر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کئے رکھا اور پھر جب واپس لاہور گئے تو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جنہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا جس کی اطلاع یابی پر فوری ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم خان احمدانی، ڈاکٹر فیصل شہزاد کھرل و دیگر عملہ اور میڈیا ٹیم ان کے رہائش گاہ پہنچے فیملی ممبرز کے کوائف و معلومات حاصل کرکے تمام فیملی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں کل تک نتیجہ آجائے گا اور تمام فیملی کو ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ڈاکٹر قوم کے مسیحا ہیں اور کورونا کے خلاف فرنٹ پر لڑ رہے ہیں اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے انشاء اللہ اس سے علاج سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں اور باہر ہرگز نہ نکلیں 9 مئی تک حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اس موقع پر محمد ظفر، ابرار حسین قریشی بھی موجود تھے دریں اثناء بروقت ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچنے پر سب ڈویژن جام پور کے عوامی، سماجی، مذہبی، تجارتی و تعلیمی حلقوں نے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی، ڈاکٹر فیصل شہزاد کھرل اور ڈاکٹر سجاد وان کی جذبہ انسانی، ہمدردی، خدمت و فرض شناسی کو بے حد سراہا و خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وسیم اکرم نے نسیم شاہ کے ہمراہ باؤلنگ کی خواہش کا اظہار کردیا
https://www.nopnewstv.com/wasim-akram-expressed-his-desire/