تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان میں مقیم بنگالیوں، برمیوں اور بہاریوں کے لئے بڑی خبر آگئی

پاکستان میں مقیم بنگالیوں، برمیوں اور بہاریوں کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستان میں مقیم بنگالیوں، برمیوں اور بہاریوں کو شہریت دینے کے انتظامات شروع کردیے گئے . نادرانے پاکستان میں 35 سال سے زائد مقیم بنگالی شہریوں کو نئے قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے لئے میگا سینٹرز اور برانچوں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسے بنگالی، برمی اور بہاری افراد پر اعتراضات نہ لگائے جائیں جن کے والدین گزشتہ 35 سال سے پاکستان میں مقیم ہوں اور ان کے فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے ہوتی ہو۔ کراچی میں ایسے بنگالی، برمی اور بہاریوں کے کارڈز بھی روکے جا رہے تھے جو اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کے لئے رابطہ کرتے تھے جبکہ نئے قومی شناختی کارڈ کے اجرا پر بھی اعتراضات لگائے جا رہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے