Home / اہم خبریں / سندھ میں جے یو آئی سندھ نے اب تک 9 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 922 روپے مالیت کا راشن 70,845 مستحق گھرانوں تک راشن پہنچایا ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو

سندھ میں جے یو آئی سندھ نے اب تک 9 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 922 روپے مالیت کا راشن 70,845 مستحق گھرانوں تک راشن پہنچایا ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر سندھ میں پارٹی کی کورونا ریلیف کی 15 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، شعبہ انفارمیشن سیل کے مطابق جے یوآئی سندھ نے اب تک 9 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 922 روپے مالیت کا راشن 70,845 مستحق گھرانوں تک راشن پہنچایا ہے۔ جے یو آئی سندھ کی رفاہ عامہ کی رپورٹ صوبائی سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے ویڈیو پیغام میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہونے والے سندھ کے 29 اضلاع کے مستحق لوگوں میں 9 کروڑ سے زائد کا راشن جے یو آئی نے 23 مارچ 2020 سے 6 اپریل 2020 تک امداد کی صورت میں تقسیم کیا ہے۔ سندھ کے 29 اضلاع میں سرفہرست ضلع سکھر میں 13790 راشن پیکجز، لاڑکانہ میں 7000 راشن پیکجز، ضلع غربی کراچی میں 5750 راشن پیکجز، نوشہرو فیروز میں 4010 راشن پیکجز، خیرپور میں 4216 راشن پیکجز، ٹھٹھہ میں 3600 راشن پیکجز، میرپور خاص میں 3400 راشن پیکجز، کورنگی کراچی میں راشن پیکجز 3250 راشن پیکجز، کراچی ملیر 2500 راشن پیکجز، کراچی وسطی 2330 راشن پیکجز، کراچی شرقی 2315 راشن پیکجز، گھوٹکی 2277 راشن پیکجز، سجاول 1920 راشن پیکجز، دادو 1887 راشن پیکجز، ٹنڈو الہیار 1432 راشن پیکجز، قمبر شہداد کوٹ 1320 راشن پیکجز، حیدرآباد 1255 راشن پیکجز، عمر کوٹ 1000 راشن پیکجز، مٹیاری 980 راشن پیکجز، نواب شاہ بینظیر آباد 880 راشن پیکجز، تھرپارکر 870 راشن پیکجز، بدین 740 راشن پیکجز، کراچی جنوبی 709 راشن پیکجز، جیکب آباد 400 راشن پیکجز، ٹنڈو محمد خان 300 راشن پیکجز، کشمور کندھ کوٹ 300 راشن پیکجز، سانگھڑ 230 راشن پیکجز، جام شورو 102 راشن پیکجز، شکارپور 100 راشن پیکجز جبکہ پورے صوبے میں جمعیت طلباء اسلام کی جانب سے 1982 راشن پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں۔ جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں پکا پکایا کھانا، صفائی ستھرائی کیلئے سینیٹائزر اور صابن بھی لاکھوں افراد میں تقسیم کئے گئے۔ جبکہ یونٹس سطح پر عبادت گاہوں، پولیس اسٹیشنز، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر جراثیم کش اسپرے بھی کروائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: لوگوں کے گھروں تک محدود رہنے سے ہی ہم اپنے ضلعے کے لوگوں کو وبائی مرض کورونا وائرس سے بچا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن
https://www.nopnewstv.com/deputy-commissio…as-zahid-hussain/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے