میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مقصد لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنا ہے کیونکہ لوگوں کے گھروں تک محدود رہنے سے ہی ہم اپنے ضلعے کے لوگوں کو وبائی مرض کورونا وائرس سے بچا سکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں پاک فوج کے افسران، تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بعد کی تکلیف سے بہتر پہلے کی تکلیف ہے اس لئے لوگوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے بنیادی ضروریات کا خاص خیال رکھتے ہوئے کریانہ کی دکان، دودھ کی دکان، پھل سبزی، گوشت اور اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حکومت کی جانب سے جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان کو ضلع انتظامیہ سے اجازت لینے کا پابند بنایا گیا ہے جن دکانداروں نے اجازت ملنے کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کیا تو ان دکانوں کو سیل کردیا جائے گا اجلاس میں تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ میرواہ گورچانی کو احساس کفالت پروگرام میں دوران ڈیوٹی قابل ستائش خدمات سر انجام دینے پر تعریفی سند و نقد انعام سے نوازا گیا
https://www.nopnewstv.com/deputy-inspector…olice-mirpurkhas/