ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) جہاں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں انسان گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اسی طرح جانور بھی خوراک کی شدید قلت سے دو چار ہیں پاکستان کے سیاحتی مقام نتھیا گلی اور ملحقہ مقامات میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جنگلی حیات خصوصا بندروں کے لیے خوراک کا انتظام کیا گیا، ڈائریکڑ جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب کا کہنا ہے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر یہ سلسلہ جاری رکھی گی تاکہ سیاحوں کی آمد تک جنگلی حیات کی خوراک کا بندوبست یوں ہی چلتا رہے، ان کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات گلیات کا حسن ہے اور ان کی بقا کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا، رضا علی حبیب کا کہنا تھا کہ بندروں کو روزانہ کیلئے، ڈبل روٹی، چھلی، چپس اور جوس کے علاوہ بہت سے چیزیں دی جاتی ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پیشگی حفاظتی اقدامات سے فصلوں کو امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچایا جاسکتا ہے، میرپورخاص میں گندم کی موجودگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن
https://www.nopnewstv.com/advance-preventive-measures-can/