میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن نے کہا ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے سے ہی فصلوں کو امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچایا جاسکتا ہے اور ضلع میرپورخاص میں گندم کی موجودگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج چھور کینٹ کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ پوری دنیا سمیت سندھ میں کورونا وائرس کی وبا چل رہی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے عام لوگوں کیلئے ضلع میں گندم کی موجودگی ضروری ہے اس موقع پر پاک فوج کے افسران کو موجودہ گندم کی صورتحال اور ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالمجید بھنبھرو نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایت پر گندم کی خریداری جاری ہے حکومت کے دیے گئے ہدف کو پورا کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے اس موقع پر محکمہ زراعت اور وفاقی پلانٹ پروٹیکشن محکمے کے افسران نے بتایا کہ آئندہ دو تین ماہ بعد امکانی ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے ریگستانی علاقوں کے گرد و نواح کی فصلوں کو نقصان ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کو روکا نہیں جاسکتا تاہم فصلوں کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے اس موقع پر محکمے کی جانب سے تعلقہ و دیہہ سطح پر کئے گئے سروے اور ٹڈی دل کے حملے کے دوران استعمال ہونے والی مشنری اسپرے ادویات اور دیگر ضروری سامان کے متعلق آگاہ کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دوئم محمد سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر سترام داس، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر گہرام بلوچ، وفاقی پلانٹ پروٹیکشن کے محمد حنین درس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور
https://www.nopnewstv.com/the-services-of-…s-and-paramedics/