تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کرتار پور بارڈر کھولنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، بھارت بھی گردوارہ ڈیرہ بابا نانک پاکستانی سکھ یاتریوں کے لئے کھولنے کا اعلان کرے- پاکستان سکھ کونسل

کرتار پور بارڈر کھولنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، بھارت بھی گردوارہ ڈیرہ بابا نانک پاکستانی سکھ یاتریوں کے لئے کھولنے کا اعلان کرے- پاکستان سکھ کونسل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن انچیف سردار رمیش سنگھ خالصہ، سردار رام سنگھ، سردار سمر نام سنگھ، سردار اجیت سنگھ، سردار وکاش سنگھ اور سردار بلوندر سندھ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان میں اور دنیا بھر کی سکھ برادری کی جانب سے حکومت پاکستان کے مشکور ہیں کہ جس نے بابا گرو نانک کے 550 سالہ جنم دن کے موقع پر کرتار پور بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے- جو دونوں ممالک کی سکھ برادری کے لئے اور دنیا بھر میں آباد سکھوں کے لئے خوشی کی بات ہے- بغیر ویزے کے سکھ یاتری کرتار پور آ جا سکیں گے- یہ حکومت پاکستان کا سکھ برادری کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جسے دنیا بھر کی سکھ برادری نے سراہا ہے- ہم بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی سکھ برادری کی خواہشات کا احترم کرتے ہوۓ کرتار پور بارڈر کھولنے کا اعلان کریں اور اس کے ساتھ بارڈر کے اس پار واقع گردوارہ ڈیرہ بابا نانک پاکستانی سکھ یاتریوں کے لئے بھی کھولنے کا اعلان کریں- اس اقدام سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات، امن، بھائی چارگی اور معیشت کو فروغ ملے گا- پاکستان میں بسنے والی تمام سکھ برادری چیف آف آرمی اسٹاف جناب قمر جاوید باجوہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان آنے پر ان سے وعدہ کیا تھا کہ بابا نانک کے 550 سالہ جنم دن پر کرتار پور بارڈر سکھ برادری کے لئے کھول دیا جائے گا- اس کے بعد حاکومت پاکستان کی جانب سے بھی یہ اعلان سامنے آیا جس سے دنیا بھر کی سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری نے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیا- کرتار پور بورڈر کھولنے کے حوالے سے کئی سالوں سے سکھ برادری جدوجیہد کر رہی تھی گردوارہ صاحب کرتار پور نارووال دنیا بھر کی سکھ برادری کے لئے ایک اہم تاریخی مقام کی حیثیت رکھتا ہے جہاں بابا گرو نانک سحاب نے اپنی زندگی کے 18 سال گزارے اور اسی مقام پر بابا فرید کا کلام بھی پڑھا گیا- ہم پاکستان سکھ کونسل کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے سکھ وفد کو ملات کا وت دیا جائے تاکہ ہم حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کریں اور ان کو پاکستان میں بسنے والی اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کی جانب سے ” سروپا” پیش کریں اور گرو نانک صاحب کے 550 سالہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر کی سکھ برادری کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں ہم وزیر اعظم پاکستان سے مل کر اس سلسلے میں اپنی تجاویز دے سکیں گے اور حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ساتھ مل کر انتظامات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں تاکہ دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان میں آئیں اور ایک اچھا پیغام، محبت پیار لے کر واپس جائیں اس سلسلے میں ہم گورنر سندھ جناب عمران اسماعیل صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان سے ہمارے سکھ وفد کو ملاقات کا وقت دلوانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے