Home / اہم خبریں / دادو میں میہڑ کے رہائشی 30 سالہ کو بیہوشی کی حالت میں نامعلوم افراد نے دادو ہسپتال منتقل کیا جو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا

دادو میں میہڑ کے رہائشی 30 سالہ کو بیہوشی کی حالت میں نامعلوم افراد نے دادو ہسپتال منتقل کیا جو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) دادو میں میہڑ کے رہائشی 30 سالہ اختیار عباسی کو بیہوشی کی حالت میں نامعلوم افراد نے دادو ہسپتال منتقل کیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ کئی گھنٹے لاش ہسپتال میں پڑی رہی اطلاع ملنے کے بعد متوفی کے بھائی گلیشیر عباسی نے دادو پہنچ کر لاش کو میہڑ کی منصور کالونی میں پہنچایا نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا رابطہ کرنے پر نوجوان کے بھائی گلشیر عباسی نے بتایا کہ میرا بھائی دادو میں بہن کے پاس رہائش پذیر تھا اور وہ نشہ بھی کرتا تھا جانبحق ہونے کے وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، بھائی کے جانبحق ہونے سے دلی صدمہ پہنچا ہے مزید جانچ پڑتال کر رہے ہیں کہ ہمارا بھائی کیسے جانبحق ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے