Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق۔ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 721 ہوگئی

تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق۔ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 721 ہوگئی

بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا زور بڑھتا جارہا ہے لیکن حکومت بھی ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔ اور وائرس کی روک تھام کے لیے ہر لمحے مصروف عمل دکھائی دیتی ہے۔ آج تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے نئے 122 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ تھائی لینڈ میں آج تک کی ایک دن میں تصدیق ہونے والی بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 721 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے مدنظر تھائی سول ایوی ایشن نے تھائی لینڈ میں مسافروں کی داخلے کے لئے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی انشورنس اور کورونا وائرس کے طبی معائنے کا سرٹیفکیٹ جو ایشو ہونے کی تاریخ سے 72 گھنٹے کارآمد ہوگا۔ اگر مسافر کے پاس 72 گھنٹے سے زیادہ دیر پہلے ایشو ہیلتھ سرٹیفیک ہوا تو یہ کارآمد نہیں ہوگا اور اس کو تھائی لینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تھائی لینڈ حکومت نے تفریح مقامات مساج سینٹر سٹیڈیم وغیرہ پہلے ہی بند کر دیے تھے۔ اب تمام شاپنگ مالز اور دکانیں بھی بند کردی گئی ہیں جبکہ ریسٹورنٹ، کھانے پینے کی اشیاء دوکانیں اور فارمیسی کھلی رہیں گی اور دفاتر کے مالکان کو درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو گھر پر ہی کام کرنے کو کہیں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں۔ جبکہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لوگ ریسٹورنٹ پر بھی لوگ بیٹھ کر کھانا نہیں کھاسکتے ریسٹورنٹس سے صرف کھانا پارسل کروا سکتے ہیں۔ جبکہ تھائی لینڈ میں قائم سفارتخانہ نے بھی 23 مارچ کے حوالے سے ہونے والی تقریب بھی منسوخ کر دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے