میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے گاہی مہیسر روڈ باۓ پاس پر ایڈوکیٹ علی اصغر پتوجو کے بھتیجھے سبزی اور مرغی کے دکان مالک علی گل پتوجو، روشن پتوجو، اور علی حسن پتوجو نے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 4 پولیس اہلکار جن میں ایک نامعلوم اے ایس آئی ڈرائیور حفیظ مہیسر، جمعدار روشن ڈیپر اور دیگر اہلکار دکان بند کرنے کے بہانے مزدور پر تشدد کرکے ہزاروں روپے رقم لیکر فرار ہوگئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث سندھ حکومت نے سبزی کی دکانوں پر پابندی عائد نہیں کی تھی مگر پولیس نے ہم سے رشوت لیکر ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے انہوں نے ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں دوسری جانب پولیس اہلکار روشن ڈیپر سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ گوشت اور سبزی مہنگے دام پر فروخت کرنے اور 50 سے زائد لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے منع کیا مگر عوامی شکایات پر دکان پر پہنچ کر دکان بند کرا کے لوگوں کو دور دور ہونے کا کہا مگر دکان مالک نے بدتمیزی کی اور ہمارے اوپر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے انہوں نے الزامات کو مسترد کردیا۔
![]()