کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور کارکنان کی جانب سے ضلع کورنگی کی عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ماسک تقسیم کیے گئے ماسک کی تقسیم مسافروں، دکانداروں، ٹریفک اہلکاروں سمیت و دیگر میں کی گئی عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کے اقدام کو سراہا گیا، اس موقعے پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے اشتراک عمل سے حل کرنا ہوگا کورونا وائرس سے لڑنے میں عوام حکومت کا ساتھ دیں ماسک کی تقسیم کورونا سے بچنے کے لیے ایک چھوٹی سی کوشش ہے عوام گھر پر رہیں، رش اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں کورونا سے بچنے کا حل صرف احتیاط ہے ایک زندگی کئی زندگیوں کو بچا سکتی ہے رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے کورونا وائرس کے لیے بہترین اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں لاک ڈاؤن سے مزدوری کرنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں مزدوروں کی معمول زندگی کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں لاک ڈاؤن عوام کی بہتری اور احتیاط کے لیے کیا جارہا ہے وزیراعظم غریب متوسط طبقے کے لیے ایک ماہ کا ریلیف پیکج کا اعلان کریں ملازمین کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ بونس جاری کی جائے وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف یقینی بنائے جو لوگ اس صورتحال میں گھروں تک محدود ہیں ان کا خیال رکھا جائے تحریک انصاف وفاق اور صوبے کے ساتھ کھڑی ہے۔
![]()