کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اسپرے مہم کا آغاز، میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح نے اسپرے مہم کیلئے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدی غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد، امام بارگاہوں، سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، پولیس اسٹیشنوں اور رہائشی آبادیوں کے ہر گلی کوچے میں اسپرے کا عمل یقینی بنایا جائے ساتھ ہی عوام کو کورونا جیسے مہلک وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے بینرز، پمفلٹ آویزاں اور ہینڈ بلز تقسیم کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہمیں کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے تمام ورکر اس مہم کو ڈیوٹی نہیں بلکہ قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں میونسپل کمشنر نے تمام ڈی ٹی او سینٹیشن کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے جاری مہم میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی بلدیاتی افسران نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کمیٹیوں میں اسپرے کا عمل یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو نہ صرف مساجد، امام بارگاہوں، نجی و سرکاری دفاتر ہسپتالوں بلکہ ہر گلی و محلہ میں اسپرے کریں گی بلکہ احتیاطی تدابیر کے حوالے عوام کو آگاہی بھی دیں گی سوزوکیوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر اس مہلک وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی بھی دی جارہی ہے اس موقع پر رکن ڈسٹرکٹ کونسل شاہد بشیر اور ایس ای طارق مغل بھی موجود تھے۔
![]()