میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مقررہ دادو ضلع کے لیے فوکل پرسن اور پی پی ضلع دادو کے صدر ایم این اے رفیق احمد جمالی، ڈپٹی کمشنر دادو راجا شاہ زمان کھڑو، ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک، اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند کی قیادت میں میہڑ شہر میں فلیگ مارچ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی، اس موقع پر ایم این اے رفیق جمالی نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر سندھ حکومت اور پی پی کے منتخب نمائندے عوام کی ساتھ ہیں انشاء اللہ جلد صورتحال بہتر ہوگی جب کہ فلیگ مارچ کے دوران فوکل پرسن ایم این اے سردار رفیق جمالی اور ڈپٹی کمشنر دادو راجا شاہ زمان کہڑو کو بھی ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے فلیگ مارچ میں آئے جب کہ لوگوں نے ماسک دینے کا کہا تو ماسک دینے سے انکار کر دیا اس کے بعد رہنماؤں نے تھرڑی محبت رادہن اور دیگر شہروں میں فلیگ مارچ کرکے تحصیل ہسپتال میہڑ کا دروہ کیا، کرونا وائرس کے متعلق مقرر فوکل پرسن نے ڈاکٹروں کی ٹیم سے میٹنگ کی، یاد رہے کہ کرونا وائرس کی مسائل بابت میہڑ پولیس اور میہڑ انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل، مارکیٹ اور شاپنگ سینٹر سمیت کاروباری مراکز کی تالا بندی کی کاروبار بند ہونے سے روز مرہ کی اشیاء کی چیزوں سمیت فروٹ کے دام آسمان کو چھونے لگے دوسری طرف گاؤں اسحاق سولنگی کے گاؤں والوں نے نماز جمعہ کے بعد پاک کتاب قرآن پاک کو اٹھا کر گاؤں میں گھومایا اور گاؤں کے چاروں اطراف سے آذان دے کر اللہ کا ذکر کیا آخر میں کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے پناہ کے لیے پورے عالم اسلام اور انسانیت کے لیے دعا مانگی گئی۔
![]()