میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹ بھی کورونا وائرس پھیلانے کا ذریعہ ہیں اس لئے سرکاری و نجی اداروں میں جو لوگ نوٹوں کا استعمال کرتے ہیں ان کو ہینڈ گلوز لازمی پہننا چاہئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی بیماری سے بچا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں امکانی کورونا وائرس صورتحال کے متعلق ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایس ایس پی جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد سلیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ، کورونا وائرس ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری، ڈی پی سی آر فوکل پرسن ڈاکٹر عطااللہ، ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ممبران و متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر پاک فوج اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ صحت، پولیس اور روینیو محکموں کی جانب سے مقررہ ٹیمیں اپنا اپنا کام بخوبی سرانجام د ے رہی ہیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امکانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری کریں ہر تعلقہ میں ایک ہوٹل ایک گیسٹ ہاؤس تیار رکھیں تاکہ بوقت ضرورت استعمال کئے جاسکیں انہوں نے بتایا کہ تعلقوں میں آگاہی کیمپ لگا ئے گئے ہیں اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں اور اہم مقامات پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں تعلقہ سطح پر آئسولیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں امکانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی سی بی گراؤنڈ میں 10 کمرے، بینظیر بھٹو چیری ٹیبل ہسپتال میں 2 کمرے 4 ہال آئسولیشن سینٹر میں تبدیل کردئے گئے ہیں جبکہ محمد میڈیکل کالج ہسپتال میں بھی 60 کمرے مختص کئے گئے ہیں تاہم ہنگامی صورت میں ٹینٹ بھی لگائے جاسکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت تک بیرون ممالک سے آنے والے 41 افراد کی فہرست موصول ہوئی ہے 67 افراد کی مختلف ذرائع سے نشاندہی ہوئی ہے جس میں سے 8 افراد یہاں نہیں پہنچے ہیں 100 افراد میں سے 63 افراد کو 14 روز تک چیک کیا گیا ہے جس میں سے 1 عورت کو شک کی بناء پرآغا خان سے ٹیسٹ کرایا گیا جس کا رزلٹ نیگیٹیو آیا ہے باقی 37 آئسولیشن میں ہیں اس موقع پر انہوں نے سول ڈفینس افسران کو ہدایت کی کہ کم از کم 100 رضاکار تیار رکھیں انہوں نے چیف میونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ مچھر مار اسپرے کرنے والے افراد کو ماسک، ہینڈ گلوز اور کیپ لازمی پہننے کا پابند بنائیں انہوں نے سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایت کی کہ فلاحی تنظیموں سے رابطہ کرکے رضاکار تیار کریں فلاحی تنظیموں سے ماسک، آگاہی بینرز، پمفلٹ لگوائے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والی خبریں دینے والوں کی نشاندہی کی جائے انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گندم کی کمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گر انفروشوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔
![]()