میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں کرونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت کے فیصلے کی بعد ڈی سی دادو کی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر غلام شبیر رند، مختیار کار میہڑ عبداللطیف پٹھان، ڈی ایس پی میہڑ سعید احمد رند، ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان، ہیڈ محرر اصغر پہنور بھاری نفری کے ہمراہ ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں سمیت بائی پاس انڈس ہائی وے بیٹو روڈ، رادہن بس اسٹاپ پر ہوٹلز کو بند کروا دیا جبکہ پولیس کے چھاپے کے دوران ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پھیلنے کے اندیشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹلز بند کروا رہے ہیں اور احکامات کے مطابق ہوٹل مالکان پابند ہیں جب کہ احکامات تک سارے ہوٹل بند رہینگے اور خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، دوسری جانب پولیس نے ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے افراد کو جبری اٹھا کر اپنے گھروں پر روانہ کردیا جبکہ ہوٹل بند ہونے سے مزدور طبقہ سخت پریشان ہوگیا ہے۔
![]()