کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں ایچ آر رائزر نے چار وکٹوں سے ایف سی کنگ کو شکست دیدی۔ اس موقع پر نیشنل بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ حکیم لغاری نے صبطین رضا کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا انکے ہمراہ سعید آزاد، علیم خان موسی، انور فاروقی اور دیگر موجود تھے۔ ایف سی کنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 215 رنز اسکور کیے۔ فرخ شاہد کی سنچری 100 رنز اور علشاہ نوید نے 84 رنز بنائے۔ جواب میں ایچ آر رائزر نے مطلوبہ حدف چھ وکٹوں پر باآسانی مکمل کیا۔ صبطین رضا نے 93 رنز کی شاندار انگیز کھیلی، محمد احمد حسین نے 56 رنز اور راحیل حسین نے 35 رنز بنائے۔ جبکہ احمد درانی نے 18 رنز دیکر فرخ شاہد نے 31 رنز دیکر اور ایویناش پرکاش نے 38 ررنز دیکر دو،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسرا میچ ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلا گیا جس میں آپریشن واریرز نے 64 رنزسے یہ میچ ٹی ڈی جی ٹائیگر سے چھین لیا۔محمد احسن خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے، آپریشن واریرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیا احمد حسین نے 34 رنز کی انگیز کھیلی، جبکہ افتخار احمد نے 39 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں ٹی ڈی جی ٹائیگر 17 ویں اوور میں 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عثمان فاروق 30 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جمیل احمد خان نے 12 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی۔ درین اثنا نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلی سندھ اور ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کے احکامات کی روشی میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ٹی ایم سی گراؤنڈ، نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر منعقدہ پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کرونا وائرس کے الرٹ کی وجہ سے فی الحا ل منسوخ کردیے گئے ہیں۔ اسکورر کے فرائض سید افرسیاب عالم اور سید تیمور عالم نے امپائرنگ کے فرائض خالد محمود، رشید خان، طاہر رشید اور وسیم الدین نے سرانجام دیے۔
![]()