Home / اہم خبریں / سانگھڑ نواں آباد پولیس کا ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ایک ملزم فرار، پولیس اہلکار ڈکیتی میں ملوث اپنے سسر کو بچانے کے لیے سرگرم

سانگھڑ نواں آباد پولیس کا ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ایک ملزم فرار، پولیس اہلکار ڈکیتی میں ملوث اپنے سسر کو بچانے کے لیے سرگرم

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) نواں آباد پولیس کا ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ایک ملزم فرار پولیس اہلکار ڈکیتی میں ملوث اپنے سسر کو بچانے کے لیے سرگرم ملزم نے گزشتہ روز مقامی تاجر سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جام نواز علی خان کی حدود میں نواں آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نواں آباد کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ مار کر علی گوہر مہر کو گرفتار کرلیا اور گزشتہ روز چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ دوسرا ڈکیت غلام مصطفی مہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس زرائع کے مطابق مزکورہ ملزم مقامی تھانے پر ہی ڈیوٹی دیا کرتا تھا اور گزشتہ روز مقامی تاجر سیٹھ بھگوان داس سے گرفتار ڈکیت ملزم کا سرغنہ اور اسکے ساتھی اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او احمد خان خاصخیلی نے بتایا کہ نواں آباد پولیس نے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے چوبیس گھنٹوں سے قبل ہی ڈکیتی کی واردات میں ملوث شہریوں کو لوٹنے والے ٹولے کے اہم سرغنہ ڈکیٹ  ریٹائرڈ پولیس اہلکارکو مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا اور دیگر ملزمان کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس زرائع نے بتایا کہ مزکورہ ڈکیت مقامی تھانے پر بطور جمعدار ڈیوٹی کرتا تھا اور ریٹائرڈمنٹ کے بعد سے ڈکیٹ ٹولے سے مل کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا اور ڈکیتی کے دوران پولیس کی وردی کا بھی استعمال کرتا تھا دوسری جانب مزکورہ ملزم کا داماد نواں آباد تھانے کا پولیس اہلکار عبدالحمید مہر اپنے سسر کو بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے تاہم ملزم کے خلاف متاثرہ تاجر بھگوان داس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے