تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوامی اجتماعات بشمول میلوں، عرس اور دیگر سماجی اجتماعات پر پابندی عائد

عوامی اجتماعات بشمول میلوں، عرس اور دیگر سماجی اجتماعات پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلع بھر میں عوامی اجتماعات بشمول میلوں، عرس اور دیگر سماجی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پہلے ہی اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے۔ بیان میں عام لوگوں بالخصوص دیگر شہروں اور صوبوں سے آنے والے لوگوں اور زائرین کو انکے اپنے مفاد میں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں جسکی وجہ سے کورونا وائرس جو کہ ایک بین الاقوامی وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے کے پھیلاﺅ کا احتمال ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے