کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں ہمارے پاس کچھ پرانے لوگ ہیں اور کچھ نئے ہمارے پاس آ رہے ہیں یہ تمام زائرین نہیں ہیں جنہوں نے زائرین سے رابطہ کیا ہے وہ بھی اس میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرنطینہ سینٹر کا ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرغون کے ہمراہ دورے کے موقع پر کیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ یہ جو بات پھیلائی جا رہی ہے کہ 1864 لوگ زائرین ہیں بلکل 1864 لوگ ہیں مگر ان میں 414 لوگ وہ ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے ان کو مزید قرنطینہ سینٹر میں رکھیں گے احتیاط کے طور پر حالانکہ یہ لوگ اپنا دورانیہ مکمل کر چکے ہیں مگر اس لیے رکھا گیا ہے اگر کوئی ایسا کیس سامنے آئے تو اس کا فوری طور پر علاج کیا جائے گا، کوئٹہ والوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ تمام لوگ بلوچستان کے ہیں یہ کسی خاص کمیونٹی سے نہیں ہیں اس میں مختلف لوگ شامل ہیں کہا جاتا ہے دوسرے صوبے کے لوگوں کو یہاں نہ رکھا جائے تو اس میں کیا برائی ہے ہم مسلمان ہیں ہمیں انکی مدد کرنی چایئے۔
![]()