تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کرونا وائرس کے کنٹرول تشخیص کے کیئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کے اقدامات

کرونا وائرس کے کنٹرول تشخیص کے کیئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کے اقدامات

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم کو بتایا کہ میرپورخاص میں کرونا کا ایک بھی کنفرم کیس نہی۔ پنجگور کے راستے سے آنے والی ایک سولہ سالہ لڑکی کو کرونا کے شبے میں ڈگری کے ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے لڑکی کے بلڈ ٹیسٹ ایکسرے مزید تشخیص کے لیے کراچی آغا خان ہسپتال بھیج دیئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعے میں ابتک ایران سعودی سے آنے والے 59 افراد کو چیک کیا گیا ہے جس میں 57 افراد چودہ دن کا ٹائم گزار چکے ہیں اور مکمل صحتیاب ہیں باقی دو مریض ٹائم فریم میں انڈر آبزرویشن ہیں۔ انہوں نے کہا کل سرکیولر نکال رہے ہیں جس میں سیاسی سماجی مذہبی اجتماعات، ریلیوں پر پابندی لگارہے ہیں۔ شادی ہالز پر بھی پابندی لگادی ہے۔ اس وباء سے نمٹنے کے لیے عوام ساتھ دے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند کیے گئے جون اور جولائی کی چھٹیاں کرونا سے بچاؤ کے لیئے احتیاط کے طور پر اپریل مئی میں کی ہیں جون اور جولائی کی چھٹیاں اپریل اور مئی میں کنورٹ کی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کی ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم کو بریفنگ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے