تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈائریکٹر عثمان زمان کی ہندو برادری کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش

ڈائریکٹر عثمان زمان کی ہندو برادری کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخو ا عثمان زمان کی خدمات کے اعتراف میں ایوراڈ سے نواز دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہندو بالمیکی قبرستان (شمشان گھاٹ) کو جعلسازی سے قبضہ گروپ نے فروخت کردیا تھا، جسے محمد اصغر چوہدری نامی شہری کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان زمان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحئی خان بابڑ اور ماتحت عملہ نے شمشان گھاٹ کے انتقالات منسوخ کرانے، قبضہ واگزار اور جعلسازی میں ملوث افراد کو گرفتار و ایف آئی آر کا اندراج کیا تھا، ڈائریکٹر انٹی کرپشن عثمان زمان کی ان گرانقدر خدمات پر آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ہارون سرب دیال نے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا جوکہ گزشتہ روز پنڈت آرسی شرما نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحئی خان بابڑ کے حوالے کیا اور ڈائریکٹر عثمان زمان کی ہندو برادری کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے