Home / اہم خبریں / میہڑ میں ملزم نوجوان نے گھر میں داخل ہوکر خاتون پر چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا خود کو بھی چاقو کے وار سے زخمی کردیا

میہڑ میں ملزم نوجوان نے گھر میں داخل ہوکر خاتون پر چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا خود کو بھی چاقو کے وار سے زخمی کردیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ منظور کالونی میں ملزم نوجوان شفیق ڈپیر کی جانب سے گھر میں داخل ہو کر نوجوان خاتون صائمہ ڈپیر پر چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کردیا بعد میں ملزم نے خود کو چاقو مار کر زخمی کرلیا دونوں کو تشویشناک حالت میں میہڑ ہسپتال طبی امداد کے لئے پہنچایا گیا جبکہ تعلقہ ہسپتال میہڑ میں زخمی خاتون کے والد علی خان ڈپیر نے بتایا کہ ملزم کو نہیں پہچانتا، ملزم نے ہمارے گھر میں گھس کر میری بیٹی کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کیا اور خود کو بھی چاقو مارے، محلے والوں کی اطلاع پر گھر پہنچا، اپنی بیٹی کو ہسپتال لے آیا جس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم نوجوان شفیق ڈیپر تعلقہ ہسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جانبحق نوجوان میہڑ کے قریب خان جو گوٹھ کا رہائشی احمد خان ڈپیر کا بیٹا ہے دوسری طرف ایس ایچ او میہڑ نور مصطفی پٹھان نے ابتدائی رپورٹ دیتے ہوۓ کہا کہ خاتون صائمہ کی جانب سے کچھ ماہ قبل کورٹ سے اپنے شوہر نادر ڈپیر سے کورٹ ذریعے طلاق لی تھی جس پر دونوں فریقین میں تنازعہ جاری تھا جانبحق نوجوان کی نعش 8 گھنٹے کے بعد ورثا ہسپتال سے لے گئے نعش گھر پنھچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے