Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بناسکی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سہیل خان اور محمد حسنین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے باؤلنگ کا آغاز کیا تو حریف ٹیم کے دونوں اوپنرز، کامران اکمل اور امام الحق، 39 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کامران اکمل 23 اور امام الحق 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اوپنرز کے جلد پویلین واپس لوٹنے پر شعیب ملک نے پشاور زلمی کی جانب سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور حیدر علی اور لیام لیون اسٹون کے ہمراہ بالترتیب 54 اور 41 رنز کی شراکت قائم کرکےٹیم کو سنبھالا دیا۔ حیدر علی 24 گیندوں پر 39 رنز (4 چوکے اور 2 چھکے) جبکہ لیام لیون اسٹون 12 رنز (2 چوکے) بناکر آؤٹ ہوئے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 54 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ انہیں پویلین کی راہ دکھانے والے فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے مجموعی طور پر میچ میں 34 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بین کٹنگ اور سہیل خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی پشاور زلمی کے لوئس گریگری 19 اور حسن علی 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 171 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا تاہم جیسن رائے کے علاوہ ان کا کوئی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کے دوران پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شین واٹسن 4.4 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز جیسن رائے تھے۔ وہ 26 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 45 ر نز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مڈل آرڈر بلے باز بھی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر وکٹیں گنواتے رہے۔ احمد شہزاد 10، بین کٹنگ 17 اور اعظم خان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے اس دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 7 گیندوں پر 18 رنز بناکر چلتے بنے۔ کپتان سرفراز احمد ایک اسکور بناکر آؤٹ ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے آخری اوور میں 47 رنز درکار تھے۔ لوئس گریگری کے اوور میں سہیل خان نے ابتدائی 2 گیندوں پر 2 چھکےجڑ کر شکست کا مارجن کچھ کم کیا تاہم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 30 رنز سے شکست دے دی پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز ہی بناسکی سہیل اختر 16 اور ٹائمل ملز 4 رنز بناکر کریز پر موجود رہے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راحت علی نے 2 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ میں جارحانہ بلے بازی کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے