Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی گولیمار میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، 14 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی گولیمار میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، 14 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی گولیمار میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ ملبے تلے دبے 14 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ کچھ افراد ملبے تلے تاحال دبے ہوئے ہیں۔ متاثرین کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد رینجرز جائے وقوع پر پہنچی اور ایمبولینسز کیلئے راستہ کلیئر قرار کروایا۔ پولیس اور رسیکیو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے ایس ایس پی سینٹرل کو ریسکیو اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے۔ مشتاق احمد مہر نے کہا کہ ایس ایس پی سینٹرل ریسکیو اقدامات کو ہر لحاظ سے مربوط اور موثر بنائیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری آپریشن کر کے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈی سی کو فوری علاقے میں بھیجا جائے اور عمارت کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت کب بنی تھی، قانونی طور پر بنائی گئی یا غیرقانونی؟ امدادی آپریشن کے بعد رپورٹ دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے