کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے بروز بدھ کوئٹہ ائیرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے یکساں حقوق پر یقین رکھتا ہوں۔ کوئٹہ ایئرپورٹ میں نئے بین الاقوامی ٹرمینل کا آغاز ایک اہم واقعہ ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ ہر سال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ہفتہ میں 38 پروازیں آتی ہیں۔ کوئٹہ ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 میں ہوا اور فیز ون مئی 2018 میں مکمل ہوا۔ ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی اور منصوبے پر کل لاگت 3 بلین روپے آئی۔ ٹرمینل کے رقبہ کو 3 گنا بڑھایا گیا۔ یعنی 73،000 مربع فٹ سے لے کر 200،000 مربع فٹ تک ٹرمینل بڑھایا گیا تاکہ مسافروں کے لیے آسانی ہو۔ 3 چیک ان کاوئنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا ہے۔ امیگریشن کاونٹرز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ڈومیسٹک اور بین الاقوامی آمد میں بیگیج بیلٹ 2 کردی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل لاوئنج میں نشستیں 260 سے بڑھا کر 816 کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی لاوئنج میں 53 نشستیں کر دی گئی ہیں۔ ڈومیسٹک ڈیپارچر میں 200 سے 432 نشستوں تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اور یہاں وی آئی پی لاوئنج میں 30 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 4 ایکسیلیٹرز، 4 ایلیوٹرز اور 2 پسنجر بورڈنگ پل بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ہیڈ آف سٹیٹ کے لئے اسٹیٹ لاؤنج کی ایک نئی سہولت شامل کی گئی ہے۔ ٹرمینل کی توسیع کے بعد کوئٹہ ائیرپورٹ سالانہ 1.6 ملین مسافر ہینڈل کر پائے گا۔ فیز 2 کے علاوہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے مین رن وے کی بحالی کے لئے بھی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ رن وے کی تعمیر نو بہت پہلے ہوجانی چاہیے تھی، رن وے کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بڑے جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر نہیں اتر پاتے تھے۔ اس کے علاوہ رن وے کے ترقیاتی مرحلے 3 کے لئے بنیاد رکھ دی ہے۔رن وے مکمل ہونے کے بعد 777 بوئنگ فلائٹ آپریشن یہاں ممکن ہوگا۔ پی آئی اے کوئٹہ سے حج کی پروزایں شروع کر پائے گا۔
![]()