میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ریجنل صدر فیصل خان زئی کی قیادت میں ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ انور علیم خانزادہ سے ملاقات کی اور 17 مارچ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ وفد نے ناظم امتحانات کو بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 10 دنوں سے تمام تعلیمی اداروں پر عملاً پابندی نافذ ہے اسکول کے پرنسپلز اساتذہ اور ایڈمنسٹریٹرز اسکول میں داخل نہیں ہوسکتے اور بورڈ آفس کی جانب سے اب تک ایگزامز سلپ جاری بھی نہیں ہوئی ہے اور اسکولز 16 مارچ کو کھلیں گے ان حالات میں بچوں کو ایگزامز سلپ کی فراہمی کیسے ممکن ہو سکتی ہے کرونا وائرس کی وجہ سے یہ تمام طالب علم ایک ساتھ بیٹھ کر کیسے امتحانات دیں گے جبکہ مسلسل 20 دنوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بچوں کی امتحانی تیاری پر بھی اثر پڑا ہے لہذا ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی بورڈز سالانہ امتحانات کی تاریخ میں فوری طور پر توسیع کرے تاکہ طالب علموں اور والدین کے لئے ذہنی پریشانی کم ہو اس موقع پر اپسما کے سینئر نائب صدر غضنفر علی خان اور ریجنل ممبر غلام نبی چوہان بھی موجود تھے بعدازاں اپسما ریجن کی جانب سے کنٹرولر امتحانات کو تحریری درخواست بھی دی گئی۔
![]()