Home / اہم خبریں / کرونا وائرس سے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی کے ساتھ ساتھ اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

کرونا وائرس سے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی کے ساتھ ساتھ اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی کے ساتھ ساتھ اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، این سٹاپ آفیسر کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، ریسکیو 1122، پاپولیشن ویلفیئر، ٹی ایم اے، پاسپورٹ، نادرا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک، ای پی آئی، کام نیٹ کے افسران و نمائندوں سمیت اہل تشیع اکابرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کرونا ایک زونوٹک وائرس ہے جو کہ جانداروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔ یہ ایک نوول ڈیزیز ہے تاہم اب تک اس کی کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی ہے۔ اس وائرس کا ٹرانسمیشن دورانیہ دو سے چودہ دن کا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 89 ہزار کیسز جبکہ اب تک اس وائرس سے تین ہزار 46 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ یہ وائرس دنیا کے 50 ممالک میں موجود ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اب تک اس وائرس کے چار کیس سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ چونکہ دنیا بھر میں اس وائرس سے بچاؤ کی اب تک کوئی ویکسین دریافت نہیں ہو پائی ہے لہذا اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر ہیں جن میں بار بار ہاتھوں کو دھونا، ہجوم والی جگہ پر ٹھہرنے سے اجتناب کرنا، غیر ضروری چیزوں اور مشتبہ چیزوں کو چھونے سے پرہیز کرنا، ماسک کا استعمال اور زکام، بخار یا جسم درد جیسی شکایات کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے تاکہ روزانہ کی صورتحال کے مطابق بہتر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اب تک اس وائرس سے بچاؤ کی کوئی ویکسین دریافت نہیں ہو پائی ہے تاہم لوگوں میں اس وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور بہت ضروری ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ نہ صرف خود حفاظتی تدابیر اختیار کریں بلکہ جہاں تک ممکن ہو اپنے آس پاس کے لوگوں اور متعلقین کو بھی اس کی تاکید کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے