Home / اہم خبریں / سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر کاٹی کا اظہار تعزیت، شہر کے لیے ان کی بے مثال خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی، ایس ایم منیر و شیخ عمر ریحان کا خراجِ تحسین

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر کاٹی کا اظہار تعزیت، شہر کے لیے ان کی بے مثال خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی، ایس ایم منیر و شیخ عمر ریحان کا خراجِ تحسین

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہر کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان کے دورِ نظامت میں کراچی نے ترقی کی نئی منازل طے کیں انہوں نے شہری سیاست میں خدمت کو معیار بنایا، نیز شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کی وجہ سے وہ بلا تفریق اہل کراچی کے قابل احترام تھے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان کی وفات سے اہل کراچی اپنے ایک پُرخلوص ہمدرد اور محسن سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے اور شہر کے مجموعی انفرااسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ کاٹی کے عہدے داران اور ارکان کی جانب سے سابق سٹی ناظم کی بلندیئ درجات کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے