تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کرپشن کے خلاف آپریشن ردالفساد کی طرز پر کاروائی کی جائے۔ پاسبان

کرپشن کے خلاف آپریشن ردالفساد کی طرز پر کاروائی کی جائے۔ پاسبان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف بھی آپریشن ردالفساد کی طرز پر کاروائی کی جائے۔ کامیاب آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بیرونی دشمنوں کے مقابلے میں اندرون ملک چھُپے دشمنوں کا مقابلہ مشکل ترین ہدف تھا جسے پاک فوج نے کامیابی سے حاصل کیا۔ دشمن نے پاکستان کے اندر مذہبی، لسانی اور علاقائی مسائل سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو اندھی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ پاکستان میں فساد کے سارے مہروں کا صفایا ملک کی سالمیت کے لئے ضروری ہے۔ ملک دشمنوں کا مقابلہ افواج اور قوم کا ایک دوسرے پر اعتماد سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستان مرتب کرکے اپنی روایت برقرار رکھی جس پر قوم کو فخر ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں اقبال ہاشمی نے کہا کہ آپریشن ردالفساد میں شہید ہونے والے تمام جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آپریشن ردالفساد نے ملک میں امن قائم کیا ہے۔ آپریشن نے ثابت کیا کہ پاک افواج ملک و قوم کے دشمنوں اور ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ کرپشن معاشی دہشتگردی ہے کرپٹ عناصر کے کس ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔ کرپشن کے خلاف آپریشن ردالفساد کا ٹارگٹ ملک کو قرضوں سے نجات مقرر کیا جائے۔ کرپٹ سیاستدان اپنی غلطیوں کا ملبہ افواج پاکستان پر ڈال کر اس کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سرحدوں پر گولی کھانے والوں کا ملک لوٹ کر کھانے والوں سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ قوم اپنی افواج کے ساتھ محبت کرتی ہے۔ غیر ملکی بینکوں میں لوٹی رقم واپس لانے کے لئے ایف اے ٹی ایف، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالا جائے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے تک نہ تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے اور نہ ہی امن کا قیام ممکن ہے۔ افواج پاکستان کے ترجمانوں کو بھی اپنی ساکھ اور ملک  و قوم کے مفاد کی خاطر مفاد پرست سیاستدانوں کے کمنٹس پر محتاط حکمت عملی اپنانا اور فوری رد عمل سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک لوٹا اور فوج کے جوانوں نے عظیم قربانیاں دے کر ملک بچائے رکھا۔ پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں اور اتحاد سے ملک قائم ہے۔ دشمن کا ہدف پاک فوج اورعوام کے درمیان دوریاں پیدا کر کے ملک کو نقصان پہپنچانا ہے۔ آپریشن رد الفساد کے شہداء کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے