تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، شاندار بلے بازی کرنے پر اعظم خان مین آف دی میچ

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، شاندار بلے بازی کرنے پر اعظم خان مین آف دی میچ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کرلیا اعظم خان نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کے دونوں اوپنرز 47 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بابر اعظم 26 اور شرجیل خان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اسکور بورڈ کو بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا ایلکس ہیلز نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تاہم کیمرون ڈیلپورٹ نے 12 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی آخری اوور میں افتخار احمد نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی بدولت 25 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 150 کے پار پہنچایا۔ مقررہ بیس اوورز میں کراچی کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 3 اور ٹیمل ملز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی 156 رنز ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور جیسن رائے پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، جس کے بعد مسلسل تین اوورز میں تین وکٹیں گرنے کے باعث مہمان ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی شین واٹسن 27، جیسن رائے 17 اور احمد شہزاد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے 55 کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 3 وکٹیں کھونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز اعظم خان اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دیا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 85 رنز کی اہم شراکت نے فتح کی بنیاد رکھی کوئٹہ گلیدی ایٹرز کے اعظم خان بدقسمتی سے لیگ میں اپنی دوسری نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے انہوں نے 30 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ اعظم خان کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا سرفراز احمد نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم انور علی نے 19ویں اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلادی میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پر اعظم خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے