تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پارکو تیل پائپ لائن سے زیر زمین 40 فٹ گہری سرنگ کھود کر 200 فٹ پلاسٹک پائپ و آہنی راڈ لگا کر ایجنسی مالک تیل چوری کرتے پکڑا گیا

پارکو تیل پائپ لائن سے زیر زمین 40 فٹ گہری سرنگ کھود کر 200 فٹ پلاسٹک پائپ و آہنی راڈ لگا کر ایجنسی مالک تیل چوری کرتے پکڑا گیا

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پارکو تیل پائپ لائن سے موضع اللہ آباد میں زیر زمین 40 فٹ گہری سرنگ کھود کر 200 فٹ پلاسٹک پائپ و آہنی راڈ لگا کر ایجنسی مالک تیل چوری کرتے پکڑا گیا ملکی دولت لوٹنے والے قطعاً کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، شعیب جمال ولد انور جمال پارکو آفیسر کی تحریری رپورٹ پر ایجنسی مالک بشیر مستوئی و زمیندار کیخلاف زیرِ دفعہ 462 ایف آئی آر درج، عوامی، سماجی، مذہبی و تجارتی حلقوں کا تیل چور مافیا کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ، شعیب جمال ولد انور جمال پارکو آفیسر فاضل پور نے تھانہ محمد پور دیوان میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اہلکار معمول کی چیکنگ پر تھے برجی نمبر 44 موضع اللہ آباد میں تیل کی بو آرہی تھی ہم نے کھرا رواں کیا تو زیرِ زمین 40 فٹ گہری سرنگ کھودی گئی تھی جو رقبہ مالکیہ زمیندار و مالک مکان کا نام عابد ہے اور اس کے ساتھ 200 فٹ پلاسٹک پائپ لگا ہوا تھا جوکہ ایجنسی مالک بشیر مستوئی کی ایجنسی پر جارہا تھا یہ ملزمان تیل چوری میں ملوث پائے گئے ہیں پولیس موقع پر پہنچی تیل چوری میں ملوث پائپ و آہنی راڈ برآمد کرلئے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ذرائع کے مطابق مبینہ ایجنسی مالک بشیر احمد مستوئی جوکہ اس وقت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کلرک کے فرائض سرانجام دے رہا ہے تیل چوری کرتے ہوئے اس نے شہر بھر میں کروڑوں روپے کی جائیداد بنا رکھی ہے جس میں موضع نواں بیگراج میں 4 پلاٹ، حیدریہ کالونی جام پور میں تین خوبصورت کوٹھیاں، ایک پٹرول پمپ شیرو، 2 جی ایل آئی کاریں، ایک ویگنار اور ایک عدد مہران کار لے رکھی ہے اپنے بچاؤ کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے عوامی، سماجی حلقوں و شہریوں محمد نعیم، شہزاد احمد، محمد عباس، وقار احمد، پرویز اقبال و دیگر بااثر تیل چور ملز م کو گرفتار کرکے نیب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کرپشن و مبینہ تیل چوری سے بنائی گئی کروڑوں روپے کی بنائی گئی جائیداد کی چھان بین کی جا سکے جب اس سلسلہ میں بشیر احمد مستوئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ پارکو نے غلط فہمی کی بنیاد پر مجھ پر ایف آئی آر کرادی ہے جوکہ جلد خارج ہو جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے