Home / اہم خبریں / شہروں اور دیہاتوں میں نئی ٹیکس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

شہروں اور دیہاتوں میں نئی ٹیکس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کے ہر شہر اور دیہات میں نئی ٹیکس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تمام ترقیاتی منصوبوں کو سرفہرست ٹیکس دہندگان کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے ہر شہر او ردیہات میں نئی ٹیکس مہم شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے،
پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز کسی ایک ضلع سے کیا جائے گا جس کا دائرہ آنے والے دنوں میں پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق مہم کے تحت تمام ترقیاتی منصوبوں کو سرفہرست ٹیکس دہندگان کے ناموں سے کیا جائے اور وہ مقامی سطح پر ان ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے