میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کی وی آئی پی کالونی میں 3 مسلح افراد نے محمد خان گانگھرو کی آٹا چکی سے اسلحہ کے زور پر ملازم قربان علی گھانگرو کو یرغمال بنا کر 50 ہزار سے زائد نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ آٹا چکی مالکان محمد خان گھانگرو، قربان علی گھانگرو، شہری اتحاد میہڑ کے رہنما نیاز علی برڑو، اناج منڈی کے رہنما گل شیر سوڈہر، زبیر سموں، جاوید منگی اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ آئے روز ڈکیتیاں بڑھ رہی ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پولیس ملزمان سے مل کر ڈکیتیاں کرواتے ہیں جس کے باعث میہڑ میں امن و امان خراب ہو گیا ہے شہری بڑھتی ہوئی بدامنی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جب کہ بڑھتی بدامنی کے خلاف 24 گھنٹے کی بعد میہڑ تھانے کے آگے دھرنے اور میہڑ پولیس کے خلاف تحریک کا اعلان کیا گیا ہے۔
![]()