تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (نوپ نیوز) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات طے ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے جب کہ امید ہے پاکستان اور امریکا ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پر امید ہیں کہ نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا جاسکے گا

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ، میری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ سعید غنی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی اوور 60 کرکٹ ٹیم اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے