میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں دو روز قبل بیدردی سے قتل ہونے والے مقامی تاجر شاہد رحیم مغل کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم سلطان سيال آلہ قتل سميت گرفتار۔ ملزم نے اقرار جرم میں کہا کہ شاہد رحیم کو انکے سگے بیٹے اسامہ اور انکے دوست واپڈا ملازم جہانزیب عرف ماڑو قائم خانی کے کہنے پر قتل کیا اور انہوں نے جائیداد کے تنازعے پر قتل کروایا۔ مقتول کے بڑے بیٹے معراج کی مدعیت میں مقدمہ جھڈو تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ قاتل سلطان سیال جھڈو میں صحافت کرتا تھا اور مقتول شاہد رحیم مغل کے پاس ڈرائیور بھی رہا تھا۔ جھڈو پولیس نے مقتول کے بیٹے اسامہ کو باپ کو ٹارگٹ کروا کر قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()