Home / اہم خبریں / اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

الخلیل (نوپ نیوز) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان وائل عبدالفتاح عبدالغنی الجعبری کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی ایک پلاسٹک کی بوری میں ڈالا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔بعد میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نوجوان کے قتل کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے اس کے مزاحمت کار ہونے کا ڈراما رچایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی شہری چاقو لے کر چیک پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا، اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر وہ بدستور آگے بڑھتا رہا جس پر اسے گولی ماری گئی،یہ واقعہ الخلیل میں کریات اربع یہودی کالونی کے قریب پیش آیا۔ واقعة میں اسرائیلی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے