Home / اہم خبریں / سینئر صحافی عزیز میمن کا پراسرار قتل، نعش گودو ماٸینز سے برآمد، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

سینئر صحافی عزیز میمن کا پراسرار قتل، نعش گودو ماٸینز سے برآمد، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

نوشہرو فیروز/ محراب پور (بیورو رپورٹ) سینئر صحافی عزیز میمن کا پراسرار قتل، نعش گودو ماٸینز سے برآمد، صحافتی تنظیموں کا احتجاج، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ پولیس نے سینئر صحافی کے قتل کا نوٹس لے لیا، ایس ایچ او محراب پور محمد عظیم راجپر کے مطابق سندھی اخبار روزنامہ کاوش اور سندھی چینل کے ٹی این سے وابستہ سینئر صحافی عزیز میمن کی نعش گودو ماٸینز میں ایک اقلیتی برادری کی عبادت کے قریب سے ملی ہے، چرواہوں نے گودو ماٸینز میں نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے بروقت وہاں پہنچ کر نعش کو باہر نکالا، مقتول صحافی کے گلے میں کیبل کی تار پھنسی ہوئی تھی جس سے پتا چلتا ہے کہ انہیں مذکورہ تار سے گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد گودو ماٸینز میں پھینک دیا گیا، تاہم تحصیل ہسپتال محراب پور کے میڈیکل آفیسر کے بیان میں کیبل تار سے گلا دبا کرکے قتل کی نفی کی گئی ہے کیونکہ گلے میں تار کے نشانات نظر نہیں آئے، ذرائع کے مطابق ان کے کیمرہ مین گاؤں صوفاٸی سہتہ میں کسی دعوت پر چھوڑ کر آۓ تھے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان کے کیمرہ مین کو گرفتار کرلیا ہے، سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کی اطلاع ملتے ہی محراب پور پریس کلب کے صدر محمد شہزاد مغل، سینٸر ناٸب صدر ملک مشتاق احمد، ناٸب صدر ملک امجد علی، جنرل سکریٹری عبدالخالق مغل اور محراب پور کے موجودہ چیٸرمین فاروق احمد خان لودھی اور سابقہ چیٸرمین حاجی منور بیگ مغل ہسپتال پہنچے، محراب پور پریس کلب نے سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، صحافی تنظیموں نے عزیز میمن کے قتل اور پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگانے پر ہسپتال اور پولیس تھانے پر احتجاجی دھرنے دیئے، دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سید کلیم امام نے محراب پور کے سینئر صحافی کو قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز ڈاکٹر فاروق احمد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، مرحوم عرصہ 35 سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے اور گذشتہ 27 سالوں سے سندھی اخبار روزنامہ کاوش اور کے ٹی این نیوز چینل کے رپورٹر تھے، مرحوم کی عمر 56 سال تھی، مقتول پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹے، دو بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے