تازہ ترین
Home / اسلام آباد / امریکی فنڈز کی بندش سے معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا- وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

امریکی فنڈز کی بندش سے معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا- وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد (نوپ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکی فنڈز کی بندش سے معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی رقم امداد نہیں بلکہ یہ رقم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اخراجات کے طور پر ادا کی جانی ہے، امریکا نے اخراجات کے فنڈز روک کر جو کیا وہ غلط ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والے صارفین کو پری پیڈ میٹر پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو پری پیڈ میٹر پر منتقل کرنا مشکل ہے، یہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، اپوزیشن اکٹھی بھی ہو تب بھی ہمارے ووٹ کم نہیں ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی و عوام کی خوشحالی کے لیے کام کررہی ہے۔ چیف جسٹس کے سب جیل پر چھاپے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں طاقتور پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے